نواز شریف اور بینظیر کی اسلام آباد میں ملاقات، الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یہ 2007ء کا موسمی حوالے سے ایک سر د مگر سیاسی اعتبار سے گرم دن تھا ۔ سیاسی پارہ چڑھنے کی وجہ 2 سابق وزرائے اعظم ، نواز شریف اور بینظیر بھٹو، کی ملاقات تھی جس کے لیے پہل نواز شریف نے کی تھی کیونکہ وہ بینظیر بھٹو کو انتخابات کے بائیکاٹ پر آمادہ کرنا چاہتے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے طور پر وہ اپوزیشن اتحاد اے پی ڈی ایم کا حصہ تھے جس نے کچھ ہی روز قبل یعنی 29 نومبر 2007ء کو عام انتخابات کے بائیکاٹ کے اپنے فیصلے کا اعادہ کیا تھا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عدلیہ کی پوزیشن کی بحالی کے بغیر آنے والے “مکروہ الیکشن ” کا حصہ ہر گز نہیں بنیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان اتحادی جماعتوں کے ساتھ ایک طویل اجلاس کے بعد کیا تھا۔ اس اجلاس کے دوران نواز شریف کی سربراہی میں ایک وفد بھی تشکیل دیا گیا تھا جس نے بے نظیر بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو الیکشن کے بائیکاٹ پر رضامند کرنا تھا۔ یاد رہے کہ عمران خان بھی نہ صرف اس اتحاد کا حصہ تھے بلکہ اس اجلاس میں بھی شریک تھے اور نواز شریف کی سربراہی میں بننے والے وفدکےرکن بھی تھے۔

یوں تو نواز شریف کا بینظیر بھٹو کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ تھا مگر انہوں نے بینظیر سے ملنے اسلام آباد جانے کا پلان بنایا۔ دونوں رہنماؤں کی 3 دسمبر بروز پیر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے 2008ء کے آغاز میں ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔


آج معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔


سال 2022ء میں آج کے روزسری لنکن شہری پریانتھا کمارا دیاوادنا کو ایک ہجوم نے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا۔


سال 1971ء میں پاکستان اور بھارت کے مابین فضائی جھڑپیں شروع ہوئیں۔ پاکستان ایئر فورس نے آگرہ سمیت شمال مغربی بھارت کے گیارہ ہوائی اڈوں پر حملے کیے۔


آج کے دن سال 1984ء میں بھارت کے شہر بھوپال میں کیڑے مار دوا کے پلانٹ سے 40 ٹن سے زیادہ زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس سے کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور تقریباً 6 لاکھ زخمی یا متاثر ہوئے۔


سال 1984ء میں پنجابی لوک شاعر استاد دامن لاہور میں انتقال کر گئے۔


آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp