غیرشرعی نکاح کیس: چاروں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت 8 دسمبر تک ملتوی

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت سول جج قدرت اللہ نے کی۔

درخواست گزار وکیل رضوان عباسی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

کیس کے گواہ محمد لطیف نے درخواست گزار وکیل رضوان عباسی کی موجودگی میں قلمبند کرایا۔ اس نے موقف اختیار کیا کہ وہ خاورمانیکا کا گھریلو ملازم تھا۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے، اور بشریٰ بی بی کے ساتھ کمرہ میں چلے جاتے تھے۔ اگرمیں بشریٰ بی بی کے کمرے میں جاتا تو مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی گالیاں دیتے تھے۔ کہتے تھے کہ کمرے سے باہر چلے جاؤ۔

اس پرجج قدرت اللہ نے استفسار کیا کہ کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی آپ کو کمرے میں ساتھ بٹھاتےتھے؟

گواہ نے بتایا ’سابق چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی مجھے اپنے ساتھ کمرے میں نہیں بٹھاتےتھے، بلکہ مجھے خاورمانیکا کہتے تھے جا کر انہیں دیکھو‘۔

واضح رہے کہ غیرشرعی نکاح کیس میں چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ہوگئے، جس کے بعد عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوئٹہ میں مبینہ خاتون خودکش بمبار کی گرفتاری، دہشتگرد نیٹ ورک کے طریقہ کار سے متعلق اہم انکشافات

پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کے پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو مہمان خصوصی تھے

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، خطے میں کشیدگی میں نیا اضافہ

ملک کے مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی پیشگوئی

سہ ملکی دورہ کامیاب، انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، اسحاق ڈار

ویڈیو

آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند، ایران کا امریکا پر ’سمندری قزاقی‘ کا الزام، خطے میں کشیدگی میں نیا اضافہ

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی