پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 38 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 284 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 75.81 روپے، اماراتی درہم 77.44 روپے، قطری ریال 77.99 روپے، کویتی دینار 920.54 روپے اور بحرینی دینار 755.11 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 187 روپے 03 پیسے، کینیڈین ڈالر 209 روپے 73 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 358 روپے 98 پیسے ریکارڈ کی گئی۔