وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نے 6 اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔














