انتخابات کے لیے تیار ہیں مگر ماحول فراہم کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) ک سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم وہی ہو گا جسے عوام چاہیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم نے مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر جدوجہد کی، چاہتے ہیں اتحاد الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی برقرار رہے۔ ہم خیبرپختونخوا جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب میں تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے لیے ملک میں سازگار ماحول ضروری ہے، اس وقت 2 صوبے دہشتگردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ایسی صورت حال میں کیا الیکشن ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے بالکل تیار ہیں لیکن ماحول دیا جائے، لاہور میں تو سب ٹھیک ہے لیکن کبھی ہماری طرف آ کر دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن سے پتا چل گیا کہ یہ کوئی پارٹی نہیں ہے، ایک غبارہ تھا جس میں ہوا بھری گئی تھی جو اب نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماضی میں لوگوں کو زبردستی پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا وہ اب واپس اپنی اپنی جگہوں پر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی میں جانے والے یہ لوگ خود کہہ رہے تھے کہ ہم مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عیدالفطر پر کتنی تعطیلات ہوں گی، وفاقی حکومت نے فیصلہ کرلیا

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے