انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 11 کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتا

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈونیشیا کے پہاڑ ماراپی کا آتش فشاں پھٹنے سے نکلنے والے لاوے نے ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس کے نتیجے میں 11 کوہ پیما ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماٹرا میں واقع 2,891 میٹر بلند آتش فشاں پھٹ پڑا جس سے لاوا 3 کلومیٹر تک پھیل گیا۔ اس منظر کو دیکھنے کے لیے 75 کوہ پیما پہاڑ پر موجود تھے۔

لاوا ٹھنڈا ہونے کے بعد  امدادی کاموں کے دوران 3 کوہ پیماؤں کو بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں بچالیا گیا جب کہ 49 کوہ پیما معمولی زخمی تھے۔

علاوہ ازیں 11 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ   ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ مزید 12 کوہ پیما تاحال لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پہاڑ ماؤنٹ ماراپی پر واقع یہ آتش فشاں وقتاً فوقتاً پھٹنے سے لاوا باہر آتا رہتا ہے۔

 رواں برس بھی  جنوری اور فروری کے درمیان اس آتش فشاں نے تقریباً 75 میٹر سے ہزار میٹر تک راکھ اُگلی تھی۔

اس فعال ترین آتش فشاں کے پھٹنے کا سب سے ہلاکت خیز واقعہ اپریل 1979 میں پیش آیا تھا جس میں 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت، 17 ستمبر تک ملتوی

عوامی مقاصد کے لیے اراضی کے حصول پر بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

حکومت نے مشکل حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے، وزیراعظم

ویڈیو

عمران خان کو طبی سہولیات مل رہی ہیں، اب احتجاج کی ضرورت نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کیا عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؟

پاکستان کی سیاست میں بڑا طوفان، کیا پی ٹی آئی کی ڈیل ہوگئی؟

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟