اقوام متحدہ کا غزہ میں اسرائیل کی دوبارہ بمباری پر اضطراب کا اظہار، جنگ بندی کا مطالبہ

منگل 5 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے دوبارہ شروع ہونے پر اضطراب کا اظہار کیا ہے اور جنگ سے تباہ حال غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور تمام مغویوں کی فوری رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز بیان میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ اسرائیل سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مزید ایسی کارروائیوں سے گریز کرے جن سے غزہ میں پہلے سے ہی تباہ کن انسانی صورت حال مزید خراب ہو جائے ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سمیت صحت کے کارکنان، صحافیوں، اقوام متحدہ کے اہلکار وں اور شہری انفراسٹرکچر کو ہر حال میں محفوظ رکھا جانا چاہیے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر پائیدار جنگ بندی ہونی چاہیے۔

انہوں نے غزہ میں بلا رکاوٹ اور انسانی امداد کی مستقل فراہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہاکہ جن لوگوں کو انخلا کا حکم دیا گیا تھا ان کے پاس رہنے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے ۔

سیکریٹری جنرل نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے آپریشنز، فلسطینی شہریوں کی اموات اور بڑی تعداد میں گرفتاریوں، یہودی آباد کاروں کے تشدد میں اضافے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ چند روز کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 406 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘