امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو فریق بنائیں، لاہور ہائیکورٹ

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے امریکی سفیر سے چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیراعظم کے خلاف درخواست براہ راست قابل سماعت نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے درخواست  گزار ازبا کامران کو اپنی درخواست میں ترامیم کرنے کی مہلت دی اور کہا کہ وزیراعظم کے خلاف درخواست براہ راست قابل سماعت نہیں لہٰذا پرنسپل سیکریٹری ٹو وزیراعظم کو فریق بنائیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر نے امریکی سفیر سے ملاقات کی، دونوں افسران کی امریکی سفیر سے ملاقات الیکشن کے نتائج پر اثرانداز ہوگی، دونوں افسران کے خلاف صدر پاکستان اور وزیراعظم کو بھی درخواست دی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو زیرالتوا درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے امریکی سفیر سے چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کی ملاقات کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی تھی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ صدر اور وزیرِ اعظم کو ڈائریکٹ فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

میرپورخاص: مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین، ہندو لڑکی نے ہندو پڑوسی سے پسند کی شادی کی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں