اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: اب تک کتنی کھاد، چینی اور آٹا برآمد ہوا؟

جمعرات 7 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمہ کے لیے نگران حکومت، متعلقہ اداروں اور عسکری قیادت کی جانب سے سخت اقدامات  کے فیصلہ کے بعد ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔

  یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 9199 میڑک ٹن چینی، 202 میٹرک ٹن آٹا، 2519 میٹرک ٹن کھاد، سگریٹ کے 111409 سٹاکس، کپڑے کے 12213 تھان اور 1.833 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا جاچکا ہے۔

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ اداروں نے ایک ہفتہ کے دوران ملک بھر سے بھاری مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی برآمد کی ہے۔ 26  نومبر سے 3 دسمبر تک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر سے کل 508 میٹرک ٹن کھاد، 113 میٹرک ٹن چینی اور 0.143 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔

اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے سگریٹ کے 89580 سٹاکس اور کپڑے کے 2669 تھان ضبط کیے گئے۔ متعلقہ اداروں نے ملتان سے 63 میٹرک ٹن، پشاور سے 0.362 میٹرک ٹن اور کوئٹہ سے 49 میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔ کوئٹہ سے کپڑے کے 842 تھان اور سگریٹ کے 30 سٹاکس برآمد ہوئے، پشاور سے کپڑے کے 1364 تھان اور 89000 سگریٹ کے سٹاکس  ضبط کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک