شعبہ پولیس اور نرسنگ میں جدت لانے کی ضرورت ہے، انوار الحق کاکڑ

ہفتہ 9 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پولیس نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں، پولیس کو اپنی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے کوشش کرنی ہوتی ہے، شعبہ نرسنگ اور پولیس کو ری برینڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان پولیس کے سابقہ انسپکٹر جنرلز کی ساتویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مقروض ہیں، یہ لوگ فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ زیادہ قربانیاں بھی انہی لوگوں نے دی ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے شعبوں کے لحاظ سے لگن اور محنت کی ضرورت ہے، پولیس سمیت تمام ادارے قابل احترام ہے، پولیس اور نرسنگ کے شعبوں کی حرمت کا خیال نہیں رکھا گیا۔

نگراں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزارافراد شہید ہوئے، اور سب سے زیادہ قربانیاں خیبرپختونخوا اور بلوچستان پولیس نے دیں۔

’ملک میں امن کے لیے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر قانون سازی کرنی چاہیے۔‘

انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہم اپنے درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اوران کے لیے تیار ہونا ہے۔ مکالمہ اور بحث اپنی جگہ مگر کچھ معاملات میں عملی طورپر کام کرنا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp