ضلع باجوڑ میں 2 الگ الگ ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق تحصیل لوئی ماموند میں پہلا ریموٹ کنٹرول دھماکا علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ایک شخص ملک اصغر جاں بحق ہوا۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر زوردار دھماکا، ایک شہری زخمی
دوسرا دھماکا تھانہ لوئی ماموند کے حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہوا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔