چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ جنرل عاصم منیر کا یہ بطور سپہ سالار امریکا کا پہلا دورہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے دورے کے دوران امریکا کے اعلیٰ فوجی افسران اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔