خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ڈی آئی خان گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شہدا کو سلام 💔
درابن میں دہشتگردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا، شہدا کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا، آئی ایس پی آر۔۔۔!!! pic.twitter.com/zRUVT7pvWn— Mughees Ali (@mugheesali81) December 12, 2023
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 27 دہشت گرد ہلاک، 23 اہلکار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب مشتبہ سرگرمیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، تاہم درابن کے علاقے میں سیکیورٹی پوسٹ پر خود کش حملے میں 23 اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے۔