اسلام آباد پولیس نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی 50 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے 2026 کے پہلے 8 ماہ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے کار چوری میں ملوث 38 ملزمان کو گرفتار کرکے 16 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی 50 مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی مؤثر کارروائیاں، کار اور موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی گاڑیوں میں رواں سال چوری ہونے والی 29 جبکہ گزشتہ برسوں کی 21 گاڑیاں شامل ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 6 متحرک کار لفٹر گینگز کے 14 ارکان بھی گرفتار کیے گئے۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے سنگین جرائم میں ملوث 8 اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جبکہ منشیات فروشوں سے بڑی مقدار میں آئس اور چرس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں سے 2 پستول برآمد کیے گئے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا منظم گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، 5 گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن سلیمان ظفر نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر اور متحرک کار چور گروہوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp