سائفر کیس میں فرد جرم عائد: اسٹیبلشمنٹ کو بےنقاب کرنا میرا جرم ہے، عمران خان

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کیخلاف فردِ جرم عائد کردی گئی، دونوں نامزد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کی شہادتیں طلب کر لی ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کے اسپیشل پروسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمران اور شاہ محمود قریشی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے، سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشری بی بی اور بہنیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی فیملی بھی سماعت کے دوران موجود تھیں۔

‏دوران سماعت عمران خان نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت سے ڈر نہیں لگتا، سائفر حکومت گرانے کے لیے لکھا گیا جو گرا دی گئی، سائفر کے اندر سازش ہے جو چھپائی جارہی ہے، میڈیا کو بولنے کی اجازت نہیں تو فئیر ٹرائل کیسے ہوسکتا ہے۔

جج کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا موقف تھا کہ فیئر ٹرائل نہ ہوا تو اس کی ذمہ داری تمام عمر آپ پر رہے گی، قانون کے تحت دستاویزات اور ویڈیو دیکھنے کے لیے 7 دن کا وقت دیا جائے۔

فرد جرم سنتے ہی عمران خان نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے ملکی اور غیرملکی اسٹیبلشمنٹ کو بے نقاب کرنا ان کا جرم ہے، یہ بھی شامل کریں، ہماری ہی حکومت کو گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے جس کی حکومت گری ہو وہی ملزم ہو۔

مزید پڑھیں

عمران خان کے بار بار بولنے پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ آپ ایسا نہ کریں، غلط بات نہ کریں، یہ عدالت ہے، آپ کا لہجہ مناسب نہیں۔

سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینکڑوں سائفر دیکھے لیکن یہ ان میں سے منفرد تھا، وزیر خارجہ کو دنیا بھر میں چیف ڈپلومیٹ کہا جاتا ہے، ایک مراسلہ آتا ہے جو چیف ڈپلومیٹ کی نظر سے نہیں گزارا جاتا، میری نظر سے سائفر اوجھل رکھنے کی کوئی تو وجہ ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا موقف تھا کہ 8 مارچ کو فون پر اسد مجید سے بات ہوئی، اسد مجید کو بلائیے اور پوچھیے، پھر حقائق قوم کے سامنے آئیں گے، دو محب وطن شہریوں کو اس مقدمہ میں پھنسایا جارہا ہے، چیزوں کو خفیہ رکھ کر یک طرفہ ٹرائل نہ چلایا جائے، میں بے گناہ ہوں ، مجھے سزا دینا چاہتے ہیں، ہم نے اسی مٹی میں جانا ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز