اسلام آباد پولیس نے نومبر میں کتنے جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے اور کیا کیا برآمد کیا؟

پیر 18 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے ماہ نومبر کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ اسلحہ، منشیات اور اشتہاریوں سمیت 3484 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے 358 ملزمان سے 16 کروڑ 44 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ ’ان میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی، چوری، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کے ملزمان شامل ہیں‘۔

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے ماہ نومبر میں 45 گاڑیاں اور 82 موٹرسائیکل برآمد کیے جبکہ 45 جرائم پیشہ گروہوں کے 114 ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے نومبر میں 232 منشیات فروشوں سے 60 کلوگرام چرس، 77 کلوگرام ہیروئن، 1460 گرام آئس، 1054 بوتلیں شراب برآمد کی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں 160 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ان ملزمان سے 12 کلوشنکوفیں وبندوقیں، 132 پسٹل معہ بھاری ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگین و دیگر مقدمات کے 334 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہاکہ اسی طرح بھکاریوں کے ایک سہولت کار سمیت 788 بھکاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے، گزشتہ مہنیوں کی نسبت جرائم کی شرح میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15، آئی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔ ’آئیں ہم سب مل کر اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ایران میں ڈالر کی کمی پیدا کر کے ریال کو گرا دیا گیا، امریکی وزیر خزانہ کا اعتراف

راجن پور اور کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کا صفایا، 500 سے زائد مجرموں نے ہتھیار ڈال دیے، مریم نواز

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی صحت کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دوں گا، سہیل آفریدی نے واضح کردیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟