وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے تاکہ انہیں ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد دی جا سکے۔

وزیراعظم کی کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امیر قطر کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 5 سے 6 مارچ تک دوحہ میں قیام کریں گے۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرا اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا جن سے انہیں خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ دوحہ میں کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘