میلبورن ٹیسٹ کا پہلا روز: آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے

منگل 26 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے، اس سے قبل  کینگروز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا تھا۔ بارش رکنے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو کینگروز کی ایک وکٹ مزید گر گئی۔

 

میلبورن میں جاری پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر کینگروز ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 6 رنز کے مجموعی سکور پر فرسٹ سلپ پر کھڑے عبداللہ شفیق نے صرف 2 رنز بنانے والے وارنر کا آسان کیچ چھوڑ دیا جس کے بعد دونوں اوپنرز نے 90 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

 

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ وارنر کی تھی جو سلمان آغا کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر 38 اور عثمان خواجہ 42 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ اسٹیون سمتھ 75 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان، حسن علی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی سکواڈ

قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد، فہیم اشرف اور خرم شہزاد کو آرام دے کر ان کی جگہ محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلین سکواڈ

آسٹریلیا کی ٹیم میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ہے۔

پچ رپورٹ

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر 6 سے 7 ملی میٹر تک گھاس چھوڑی گئی ہے جس کی وجہ سے پچ میں باؤنس اور پیس ہوگی جس کی وجہ سے بیٹرز کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

موسم کی صورتحال

میلبورن میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ میلبورن کی پچ 24 دسمبر سے ابھی تک ڈھانپی ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پہلے اور دوسرے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے تاہم اس کے بعد بارش کا کوئی امکان ظاہر نہں کیا گیا ہے۔

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے ریکارڈز

قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی تاہم آخری ٹیسٹ میچ 1995ء میں مشتاق احمد کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جیتا تھا۔ مشتاق احمد میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 26 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ہیں جن میں سے کینگروز نے 14 میں جبکہ 7 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی ہے۔ 5 سیریز برابر رہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا میں 13 ٹیسٹ سیریز کھیلیں اور کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی تاہم قومی ٹیم 3 سیریز برابر کرسکی۔ آسٹریلیا نے 10 سیریز جیتی ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر 70 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں سے کینگروز نے 35 اور پاکستانی ٹیم نے صرف 15 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 20 میچز بغیر نتیجہ رہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کی سرزمین پر 38 میچز کھیلے اور صرف 4 میں کامیابی حاصل کی، قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ سیریز 2019 میں کھیلی تھی جس میں 2 صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سرفراز کو ڈراپ نہیں، آرام دیا گیا ہے: شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ سابق کپتان کے لیے ڈراپ کرنے کا لفظ سخت ہے سرفراز کو آرام دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے 4 سال بعد بہت اچھا کم بیک کیا تھا، ڈومیسٹک میں بہترین انداز میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کی لیکن محمد رضوان کا ریکارڈ ان کنڈیشن میں اچھا لگ رہا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد رضوان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جہاں سرفراز کے لیے کنڈیشن بہتر ہوں گی وہاں انہیں موقع دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ