انتخابی فہرستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت جاری کردی

بدھ 27 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستیں ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن  کی ویب سائٹ  پر شائع نہ کرنے کی خبرغلط ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 79 اور الیکشن رولز 2017کے رول 45 میں انتخابی فہرستوں  کے حصول  کا باقاعدہ  طریقہ کار دیا گیا  ہے، رولز کے تحت حتمی انتخابی فہرستوں  کی  سافٹ و ہارڈ کاپی حاصل  کرنے کے لیے  مکمل تفصیل موجود ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستیں ویب سائٹ پر اپلوڈ  کرنے کی قانون میں کوئی شق نہیں ہے، ووٹروں  کا ذاتی  ڈیٹا (جس میں ان کانام ،  شناختی کارڈ نمبر، والد کا نام اور تصویر)  ہوتا ہے، یہ ڈیٹا ریاست مخالف تنظیمیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے وضاحت میں کہا ہے کہ عوام  کی سہولت کے لیے الیکشن کمیشن  نے 8300  پر میسیج کرنے کی سہولت دی  ہوئی ہے تاکہ  وہ اپنے  نام کا اندراج اور دیگر کوائف  چیک کرسکیں، ڈٰیٹا کو سائبر اٹیک سے محفوظ رکھنا بھی مقصود ہے، انتخابی فہرستیں مذہب کے بجائے قانون کی بنیاد پر مرتب کی جاتی ہیں۔

’ امیدوار یا کوئی دوسرا شخص الیکشن کمیشن سے انتخابی فہرستوں کی حسب ضابطہ کاپیاں حاصل کرسکتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت نے اختلافی مضمون لکھ کر شائع بھی کردیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان اور چین کا فوری جنگ بندی پر زور، امن کے لیے 5 نکات پیش کردیے

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا