لاہور ایئرپورٹ کے دونوں رن وے اگلے 70 دنوں تک روزانہ 3 گھنٹے بند رہیں گے

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے مون سون کے موسم میں پرندوں کی بڑھتی سرگرمی کے پیشِ نظر احتیاطی اقدامات کے تحت اعلان کیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دونوں رن وے 5 جولائی سے 15 ستمبر 2026 تک روزانہ 3 گھنٹے کے لیے تجارتی پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

پی اے اے کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ مون سون کے دوران ایئرپورٹ اور اس کے اطراف، خصوصاً 3 ہزار فٹ سے کم بلندی پر، پرندوں کی نقل و حرکت میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے، جس کے باعث طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران برڈ ہٹ (Bird Strike) کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اتھارٹی نے تمام پائلٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران غیر معمولی احتیاط برتیں، جبکہ ایئرلائنز کو بھی ممکنہ زمینی یا فضائی تاخیر کے پیشِ نظر اضافی ایندھن ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے نواز شریف نے لاہور ایئرپورٹ میں جدید اسٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا، اس میں خاص بات کیا ہے؟

پی اے اے کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت لاہور ایئرپورٹ کے دونوں رن وے 5 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ اس وقت پرندوں کی سرگرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ ان اوقات کے علاوہ تمام شیڈول کے مطابق تجارتی پروازیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں رن وے فوری طور پر لینڈنگ کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) بھی جاری کر دیا ہے تاکہ تمام متعلقہ ایئرلائنز اور فضائی آپریٹرز کو پیشگی آگاہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں

پی اے اے نے یقین دہانی کرائی کہ فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات برقرار رکھتے ہوئے مسافروں اور ایئرلائنز کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنے دیا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں یکم جولائی سے 6 جولائی کے دوران بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ