ڈیٹنگ ایپ پر ملاقات کرنے والے شخص پر خاتون کی نجی ویڈیوز آن لائن پھیلانے کا مقدمہ درج

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر بنگلورو کی ایک 28 سالہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیٹنگ ایپ بَمبل (Bumble) پر ملنے والے ایک شخص نے ان کی رضامندی کے بغیر نجی ویڈیوز ریکارڈ کرکے انہیں انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں:لاہور: پولیس والے سوشل میڈیا پر باوردی تصاویر و ویڈیوز شیئر نہیں کرسکیں گے، پرانا مواد حذف کرنے کا بھی حکم

خاتون کے مطابق نومبر 2022 میں ان کی بَمبل پر ایک شخص سے شناسائی ہوئی۔ دونوں نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر رابطہ قائم کیا اور شناخت کی تصدیق کے بعد ملاقات کا فیصلہ کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد ملزم نے آہستہ آہستہ تمام رابطے ختم کر دیے اور انہیں سوشل میڈیا پر بلاک کر دیا۔

شکایت کے مطابق قریباً 4 سال بعد خاتون کو معلوم ہوا کہ ان کی نجی ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر ریڈٹ (Reddit) اور ایک بالغوں کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ اس پر انہوں نے 19 جون کو پولیس سے رجوع کرتے ہوئے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دی۔

مزید پڑھیں:آن لائن جوے کی تشہیر کا الزام، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام اس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ ویڈیوز کس طرح ریکارڈ کی گئیں اور انہیں کس نے اپ لوڈ کیا۔ پولیس کے مطابق شکایت سامنے آنے کے بعد متعلقہ ویڈیوز ویب سائٹس سے ہٹا دی گئی ہیں، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں