خیبر پختونخوا میں بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ سے 2 بچے جاں بحق، متعدد مکانات اور انفراسٹرکچر متاثر

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، جبکہ لوئر اور اپر چترال میں فلیش فلڈ سے متعدد مکانات، مساجد، دکانیں، پل، سڑکیں اور آبنوشی نظام متاثر ہوئے ہیں۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید گرمی کے بعد بارشوں کی دستک، پشاور میں ہیٹ انڈیکس 60 ڈگری کے قریب

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں موسلادھار بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں فلیش فلڈ آیا، جس سے 27 مکانات متاثر ہوئے۔ سیلابی ریلے کے باعث 2 مساجد، 2 دکانیں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق فلیش فلڈ سے 4 گاڑیاں اور متعدد موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئیں، جبکہ مجموعی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ادھر اپر چترال کے علاقے یارخون، مستوج میں بھی فلیش فلڈ سے ایک مکان، آبنوشی کی متعدد اسکیمیں اور نہریں متاثر ہوئیں، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں فلیش فلڈ کے باعث بند ہونے والی 2 رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مون سون الرٹ: کیا حکومت گلوف اور فلیش فلڈ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، تمام ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی تعاون کے فروغ پر اتفاق

وزیراعظم سے اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر کی ملاقات، انسانی تعاون بڑھانے پر اتفاق

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں غیرت کے نام پر پولیس اہلکار اور عورت کا بہیمانہ قتل

اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی، انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

شہدا کی تضحیک ناقابلِ قبول، مولانا فضل الرحمان قوم سے معافی مانگیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری