ڈی آئی خان: لڑکی کو برہنہ کر کے پریڈ کرانے کے کیس میں نامزد 5 ملزمان قتل

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 سال قبل لڑکی کو برہنہ کر کے علاقے میں پریڈ کرواتے ہوئے ویڈیو بنانے کیس میں نامزد 5 ملزمان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ڈی آئی خان پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کے قتل ہونے کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دورافتادہ علاقے ڈسٹری میں تھانہ پروا کی حدود میں پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان عدالت میں پیشی کے لیے گئے ہوئے تھے اور واپسی پر گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔

لڑکی کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کا واقعہ کب پیش آیا؟

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد مسماۃ (ش) برہنہ کیس میں نامزد تھے۔ ’اکتوبر 2017 میں ڈی آئی خان کے تھانہ چودھواں کی حدود میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جہاں پانی کے تنازع پر ملزمان نے مبینہ طور پر مخالف خاندان کی لڑکی کو برہنہ کر کے پورے علاقے میں گھمایا اور ویڈیو بھی بنائی تھی‘۔

جب یہ واقعہ پیش آیا تھا تب میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی تھی اور مقدمہ درج کیا تاہم کافی عرصے تک ملزمان کی عدم گرفتاری اور ویڈیو برآمد کرنے میں ناکامی پر بات ہائیکورٹ تک پہنچ گئی۔ لڑکی کے اہل خانہ نے اس وقت الزام لگایا تھا کہ پولیس طرف داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

میڈیا پر خبروں اور عدالت کی جانب سے برہمی کے اظہار کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا تھا۔ تاہم مقامی سطح کے جرگے اور علاقے کے عمائدین کے دباؤ پر راضی نامے کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت ہو گئی تھی۔

‏جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت سجاول، عنایت اللہ، نعمت اللہ، کفایت اللہ اور اسلم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ