بینود قادر ٹرافی: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آج سے سڈنی میں آمنے سامنے

بدھ 3 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان بینود قادر ٹرافی کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 04:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔ حسب روایت اس ٹیسٹ میچ کو ’پنک ٹیسٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سڈنی میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ کو ’’پنک ٹیسٹ‘‘ کیوں کہا جاتا ہے؟

آسٹریلیا کے ہوم ’سمر کرکٹ سیزن‘ میں سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کو عمومی طور پر ’پِنک ٹیسٹ‘ کہا جاتا ہے اور یہ عظیم سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا کی انجہانی اہلیہ جین میگرا کی یاد میں کہا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن اور سڈنی کرکٹ سٹیڈیم (ایس سی جی) کے لیڈیز سٹینڈ کو عارضی طور پر جین میگرا کے نام پر جین میگرا سٹینڈ کہا جاتا ہے اور تیسرے دن کے کھیل کو ’جین میگرا ڈے‘ کہا جاتا ہے۔

اس میچ میں دونوں ٹیمیں گلابی یعنی پِنک رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میدان میں نظر آئیں گی جبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پِنک تھیم کو فالو کرتے ہوئے تصاویر بھی بنوائیں۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 111 ٹیسٹ میچز کھیل کر 8635 رنز بنائے ہیں۔

پچ کی صورتحال

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر ایک بہترین ٹیسٹ میچ کی پچ تیار کی گئی ہے جو کہ بولرز اور بیٹرز دونوں کے لیے سازگار ثابت ہو گی۔ پچ پر گھاس کی موجودگی سے فاسٹ بولرز کو پہلی اننگز میں زیادی مدد ملنے کا امکان ہے۔

موسم کی صورتحال

آسٹریلین محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل میچ کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادی درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کردیا گیا ہے اور  ان کی جگہ اوپنرصائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق،  بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور  عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ان کی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز کے علاوہ ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیون اسمتھ، تریوس ہیڈ، مچل مارش، الیکس کیری، مچل اسٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزلووڈ شامل ہیں۔

یاد رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی کمپنی ’اینتھروپک‘ کلاڈ اے آئی کے لیے اپنی چپ تیار کرے گی

جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کا مؤقف برقرار، سلامتی کونسل کی قراردادیں اب بھی مؤثر ہیں، نائب ترجمان یو این سیکرٹری جنرل

ٹرمپ کی ننھے بچے کے پیچھے دوڑ، جوبائیڈن پر طنز، حاضرین کے زوردار قہقہے اور بھرپور تالیاں

بھلوال میں کام سے غیرحاضری پر ملازم کی زبان قینچی سے کاٹنے کا مبینہ واقعہ، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

دو قدم چلنا بھی گوارا نہ ہوا! پارسل دروازے تک پہنچانے کے بجائے اچھال دیا، ویڈیو وائرل

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے