نکاح نامے میں درج رقم نہ دینے سے متعلق کیس خارج

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نکاح نامے میں درج رقم نہ دینے سے متعلق کیس خارج کردیا۔

مظفر گڑھ کے رہاٸشی سجاد حسین نے اہلیہ کے دعوے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے معاملہ سپریم کورٹ لانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ ایسے کیسز سپریم کورٹ میں کیوں داٸر کرتے ہیں؟ عدالت آپ پر بھاری جرمانہ عائد کرے گی۔

چیف جسٹس نے درخواستگزار کے وکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آٸندہ ایسا کیا تو پاکستان بار کونسل کو آپ کا کیس بھیجیں گے۔

قاضی فاٸز عیسیٰ نے کہا کہ نکاح نامہ اور اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اور عدالت میں ڈرامہ نہ کریں، یہ کیسا مذاق ہے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ بیوی آپ کی، بچہ آپ کا، پیسے آپ نہیں دینگے اور بوجھ جج پر۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ نکاح نامے میں درج ہے کہ شوہر کو گھر بنانے کے لیے بیوی کو 15لاکھ روپے دینے ہیں لہٰذا وہ 5 مرلہ گھر تیار کر کے بیوی کو دے دے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ بیوی کے مرنے کے بعد  اسے گھربنا کر دیں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ شادی سے پہلے عدالت آکر پوچھ لیا کریں یا پھر شادی نہ کیا کریں۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے جس کی بنیاد پر عدالت نے معاملہ خارج کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں