بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

اتوار 17 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ منگلہ زرغون غر میں 13 مئی سے جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے متعدد کیمپس اور ٹھکانے تباہ ہوئے، اور فورسز کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 3 اہم کمانڈرز گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

شاہد رند کے مطابق گرفتار دہشتگرد کمانڈرز سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، اور مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور پشت پناہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، ریاست پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ آپریشن بلوچستان اور پاکستان کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

شاہد رند نے مزید کہاکہ علاقے کے عوام سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کریں اور مشکوک عناصر کی نشاندہی کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ان کے بیرونی آقاؤں کے مذموم عزائم ہر صورت ناکام بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی