سڈنی ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، پاکستان کے 68 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

جمعہ 5 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سڈنی میں جاری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے، جبکہ تیسرے روز کا کھیل ختم ہوچکا ہے۔ پاکستان کی ناقص بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں آسٹریلوی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکی اور 68 کے مجموعی اسکور پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس وقت پاکستان کو آسٹریلیا پر 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ صفر جبکہ دوسری 1 رن پر گری، تیسری وکٹ 58 کے مجوعی اسکور پر گری، مزید 2 رنز کا اضافہ ہوا تو 60 کے مجموعی اسکور پر چوتھی وکٹ بھی گرگئی۔ پانچویں، چھٹی اور ساتویں وکٹ 67 کے مجموعی اسکور پر گریں۔

عبداللہ شفیق اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، صائم ایوب نے 33، بابر اعظم نے 23 رنز بنائے، سعود شکیل نے 2 رنز، ساجد خان اور آغا سلمان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلووڈ نے 4، مچل اسٹارک، نیتھ لائن اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگ

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا  اپنی پہلی اننگز میں 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کو آسٹریلیا پر 14 رنز کی برتری حاصل تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین سڈنی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے متاثر ہوگیا تھا، محض 46 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پہلے اور دوسرے سیشن کا کھیل خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا تھا، بعد ازاں بارش نے سارا کھیل ہی متاثر کر دیا۔

پاکستان کی پہلی اننگز

اس سے قبل میچ کے پہلے روز پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 77.1 اوورز میں 313 رنز بنائے تھے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، محمد رضوان، آغا سلمان اور عامر جمال کی شاندار نصف سینچریوں کی بدولت پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا ملا تھا۔ محمد رضوان نے 88 ، عامر جمال نے 83 اور آغا سلمان نے 53 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 60 رنز مارنس لیبوسچاگنے نے بنائے جبکہ مچل مارش نے بھی  54 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خواجہ نے 47، اسٹیون اسمتھ اور الیکس کارے نے 38 جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 34 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 6  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، آغاز سلمان نے 2 جبکہ ساجد خان اور میر حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان