مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں، آصف زرداری

پیر 6 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدرمملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوتے دیکھ رہاہوں۔ ابھی الیکشن کاماحول بنے گا تو پھر سیاسی فیصلے کریں گے۔ ہم حکومت کاحصہ ضرور ہیں مگر پی ڈی ایم میں نہیں۔

مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں۔ بلاول جوان ہے اس کو غصہ آ جاتا ہے اور ہم غصہ پی جانے کے عادی ہیں۔

وہاڑی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدرمملکت نے کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں اس لیے اس سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔میں ایسے شخص سے کیا بات کروں جو یوٹرن پر یقین رکھتا ہے۔

عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے ڈرتا ہے:

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کسی کی گرفتاری میرا مسئلہ نہیں یہ وزیرداخلہ کا کام ہے۔عمران خان عدالتوں میں پیش ہونے سے ڈرتا ہے۔سیاستدان تو عدالتوں سے گھبراتا ہے نہ جیل سے۔ راجن پور کا الیکشن تحریک انصاف نے مقبولیت کی وجہ سے نہیں مہنگائی کے باعث جیتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم اگر عمران خان کو نہ نکالتے تو یہ سب کچھ بیچ دیتا۔ ہمیں معلوم تھا کہ کئی مشکلات ہیں اور اسے بہت سے کاموں سے روکنا تھا۔

ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے:

سابق صدرکا کہنا تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے سے ختم نہیں ہوتے،10 دفعہ جاپان دیوالیہ ہوا پھر کم بیک کیا۔اس کے علاوہ امریکا اور دبئی بھی کئی بار معاشی مشکلات کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ سنبھلنے میں کامیاب ہوئے۔ مہنگائی کی وجہ سے عوام  مشکلات کا شکار ضرور ہیں جس کا ہمیں احساس ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نجی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے ملتان پہنچے جہاں پرپیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں نے ان کااستقبال کیا،آصف زرداری ملتان ایئرپورٹ سے سیدھے وہاڑی روانہ ہوئے ،یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری وہاڑی میں 2روزہ قیام کے دوران سیاسی رہنماؤں ،صحافیوں اور وکلاء سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ منگل کو دوپہر ایک بجے ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘