تحریک انصاف کے بانی رہنما ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے

ہفتہ 6 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما انجنیئرنجیب ہارون ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان  کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی، نجیب ہارون پاکستان انجینئرنگ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔

گزشتہ سال 22 جولائی کو نجیب ہارون نے پاکستان تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا ایک بیان میں نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی ہے، 9 مئی کے واقعے نے پاکستان کے امیج کوخراب کیا، ان واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا۔

نجیب ہارون نے 16 اپریل 2020 کو قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔ نجیب ہارون اگست 2018 میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔

نجیب ہارون نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے اپنی زمانہ طالب علمی سے کیا وہ پی ٹی آئی کے ان ارکان میں سے ایک تھے جنہوں نے 1990 کی دہائی کے وسط میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے جولائی 2017 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراچی کے حلقہ PS-114 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر سندھ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر حصہ لیا لیکن ہار گئے۔

2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-256 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انہیں پاکستان کے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سیاستدان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، اپریل 2020 میں، انہوں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کمی کی وجہ سے بطور رکن قومی اسمبلی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی