اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 17.10 ارب ڈالر ہو گیا
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پالیسی ریٹ 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گا۔
پالیسی ریٹ کا تعین مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت گورنر اسٹیٹ بینک نے کی۔
The Monetary Policy Committee (MPC) has decided to keep the Policy rate unchanged at 11.5 percent in its meeting held on September 14, 2026.
— SBP (@StateBank_Pak) September 14, 2026
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 11.5 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔
شرح سود کا اگلا رخ مہنگائی کے اعداد و شمار طے کریں گے۔ 11.5 فیصد پالیسی ریٹ کے باوجود اگر تیل اور خوراک کی قیمتوں کا دباؤ برقرار رہا تو اسٹیٹ بینک کو اپنی موجودہ پالیسی پر نظرثانی کرنا پڑسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی
مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی پاکستان کی معیشت پر اثرانداز ہونے والے عوامل میں شامل ہے، جبکہ عالمی معاشی حالات کے تناظر میں آئی ایم ایف کے ساتھ جاری معاملات بھی اہمیت رکھتے ہیں۔














