عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 3800 روپے کمی کے بعد 4لاکھ 53ہزار 336 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3258 روپے کم ہو کر3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 38 ڈالر کمی کے بعد 4308 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














