پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی خبریں اور چہ مگوئیاں جاری تھیں کہ اس حوالے سے انصاف لائرز فورم کے مرکزی صدر قاضی انور کی مبینہ آڈیو لیکس بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور کی آڈیو سامنے آگئی..
بانی چئیرمین نے میری فہرست پر من وعن عمل کا کہا تھا، بیرسٹر گوہر 3 دنوں سے میرا فون نہیں اٹھا رہے، سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں, ہمارے ساتھ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کرینگے،قاضی انور pic.twitter.com/SWVaELDBx0— Farzana Ali (@farzanaalispark) January 8, 2024
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ آڈیو لیکس میں قاضی انور نے کہا ہے کہ ’بانی پی ٹی آئی عمران خان نے میری فہرست پر مِن وعَن عمل کا کہا تھا، اب بیرسٹر گوہر خان 3 دن سے میرا فون اٹینڈ نہیں کر رہے، سنا ہے کہ وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے انصاف لائرز فورم کے وکلا سے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ اگر ہمارے ساتھ انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طے کریں گے۔ 9 مئی واقعات کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں انصاف لائرز فورم کی ہیں، پارٹی ٹکٹس بھی انصاف لائرز فورم کے ممبرز کو ہی ملنے چاہئیں، ان کے حق کے لیے آواز اٹھاؤں گا۔
قاضی انور کا کہنا تھا کہ اگر وکلاء کو ٹکٹ نہ ملے تو صدر رہنے کا حق نہیں رکھتا۔ جلد آئندہ کا لائحہ عمل کل طےکریں گے۔