وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی  آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کرتے ہوئے، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی کے جج رانا زاہد اقبال خان نے جاری کیے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔

یاد رہے کہ عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کر کے آج پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور تفتیشی آفیسر، ڈی ایس پی، ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز بھی جاری کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں پولیس افسران کو بھی آج طلب کر رکھا تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ کی طرف سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ عبدالماجد عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے رانا ثناء اللّٰہ کی آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی۔ ایڈووکیٹ عبدالماجد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث رانا ثناء اللّٰہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

وکیل کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

بعدازاں عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم