آئندہ 5 برس کے دوران خدمت کا ایجنڈا بنا چکے، عوام نوازشریف کا ساتھ دیں، مریم نواز

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگلے 5 سال عوام کی خدمت کا ایجنڈا بنا چکے ہیں، عوام مہنگائی اور مسائل سے نجات کے لیے نوازشریف کا ساتھ دیں۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم کی دستبرداری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا، خواتین رو رہی ہیں کہ گھروں میں گیس نہیں آرہی۔

مریم نواز نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہے۔ پوری دنیا نوازشریف کے دور کی ترقی کی مثالیں دیتی ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ لاہور کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھیں آج وہی لاہور گندگی کا ڈھیر بن گیا۔

نوازشریف اور شہباز شریف عوام کی خدمت میں ہمیشہ سرخرو ہوئے

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے چپے چپے پر نوازشریف، شہبازشریف کی خدمت کے نشان ہیں، خدمت کرنا مشکل کام ہوتا ہے، اس امتحان میں صرف نوازشریف، شہبازشریف سرخرو ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو معلوم ہے کہ کام کس نے کیا اور سیاسی انتقام کس نے لیا، جھوٹ کس نے بولا، مسلم لیگ (ن) میں کارکنوں کی عزت ہوتی ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) پر بہت برا وقت آیا لیکن چھوٹا یا بڑا کوئی لیڈر، کارکن، کونسلر بھی چھوڑ کر نہیں گیا۔ کارکنان سگے بھائیوں کی طرح ہیں۔

نوازشریف کو نکال کر ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں بچتا

انہوں نے کہاکہ آپ کا مستقبل اور ترقی نوازشریف کے ساتھ جڑی ہے، نوازشریف کو نکال دیں تو ملک میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں بچتا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے دور میں پنجاب میں ہر منصوبہ، ہر نوکری میرٹ پر تھی، اسی پنجاب کو تباہ کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم پانی ، بجلی، گیس سمیت عوام کا ہرمسئلہ حل کریں گے، کارکن میرے دست و بازو بن کر باہر نکلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4500 پوائنٹس سے زائد اضافہ

کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

کرسٹوفر نولان کی ’دی اوڈیسی‘ ریلیز کے چند دن بعد ہی آن لائن لیک، یونیورسل پکچرز کا قانونی کارروائی کا اعلان

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش