اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اتوار 21 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چندروز کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے اور اسلام آباد شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے، جس کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔ شہریوں کو محتاط رہنے ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند، سموگ چھائی رہے گی۔

کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، بالائی سندھ اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقے شدید دھند  کی لپیٹ میں رہے۔

اتوار کو جن علاقوں میں کم سے کم درجہ حرات ریکارڈ کیا گیا ان میں لہہ منفی 12، اسکردومنفی09، گلگت، استور، کالام منفی 06 اور سری نگر میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا میں طوفانی گرمی، بیس بال لیگ کے 2 اہم میچز منسوخ

نیویارک میئر ظہران ممدانی فوجی اہلکار کی آخری رسومات میں نظر انداز، شدید برہمی میں گھر واپس لوٹ گئے

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کا آفیسر شہید

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت، قومی سطح پر سنجیدہ مکالمہ ہونا چاہیے، ایم کیو ایم

مریم نواز کی ہدایات پر مون سون صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی، پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

ویڈیو

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

آزاد کشمیر الیکشن: کیا سیاسی خلیج وسیع ہو رہی ہے؟

جی ایچ کیو میں پی ایل اے کی 99ویں سالگرہ کی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاک چین دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟