عمران خان کی عبوری ضمانتوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال رکھی ہیں۔ یہ ساتوں مقدمات 9 مئی سے متعلق تھے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواستوں  پر سماعت ہوئی، سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں کو بحال رکھنے کا حکم جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر محفوظ کیا گیا تفصیلی فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ کو عبوری ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ان مقدمات میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف گرفتاری سے قبل توشہ خانہ کے مقدمے میں عدالت پیش ہوتے رہے ہیں جب کہ ضمانتوں کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا، ضمانتوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے نے سماعت کے دوران مزید دلائل پیش کیے کہ جن ضمانتوں پر دلائل مکمل ہوئے عدالت ان پر بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں جیل سے طلب کیا جانا چاہیے تھا۔

مگر عدالت نے ایسا نہیں کیا اور عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانتیں خارج کیں، جج کے پاس لامحدود اختیارات ہیں، تمام عدالتوں میں ملزمان کو پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان