احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

جمعہ 2 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 23 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرتے ہوئے 157 کروڑ سے زائد کا مالی فائدہ حاصل کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے ہیں، فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی حاصل کی گئی ہے، سیٹ کی مالیت پرائیویٹ لگوائے گئے تخمینے سے کہیں زیادہ تھی۔

فیصلے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں شامل تصور کیا جائے گا۔

تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا کہ 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیرملکی سربراہان سے 108 تحائف ملے، دوست ملک سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے گراف سیٹ جیولری بطور تحفہ وصول کیا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ گراف جیولری سیٹ توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کروایا گیا، تحفے کی قیمت کا تعین کرنے والے پرائیویٹ ماہر پر بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے اثرو رسوخ استعمال کیا، گراف جیولری سیٹ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی نے 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جبکہ گراف جیولری کی اصل قیمت 3 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

’تحفے کا تعین کرنے والے صہیب عباسی کے مطابق عمران خان کے کہنے پر تحفے کی قیمت کم لگائی گئی‘۔

 

 

DOC-20240201-WA0070. by Fahim Patel on Scribd

 

تحریری فیصلے کے مطابق تفتیش کے دوران بشریٰ بی بی اور عمران خان کو نیب نے 5 نوٹسز بھیجے، نوٹس میں مجرمان سے گراف جیولری سیٹ منگوایا گیا تاکہ قیمت کا تعین کیا جاسکے لیکن دونوں تحفہ نہیں لائے، عمران خان کا دوران ٹرائل رویہ بہت غیر مناسب تھا، وکیل صفائی بار بار تبدیل ہوئے، جرح کے لیے بھی رضامند نہ تھے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو عدالت نے سوالات دیے لیکن جواب جمع کروائے نہ عدالت آئے، وکلاء صفائی اور مجرمان کو سماعت کی تاریخ کا معلوم تھا لیکن عدالت نہیں پہنچے، مجرمان کو سوالات کے جوابات دینے کے لیے کثیر وقت دیا گیا تھا۔

واضح رہے دو روز قبل 31 جنوری بدھ کے روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور 10 سال کے لیے عوامی عہدے کے لیے نااہل بھی کردیا۔

اس کے ساتھ ساتھ دونوں مجرمان پر فی کس 78 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں