کراچی میں گزشتہ روز سے جاری بارش نے جہاں نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے وہیں کئی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا جبکہ شہر کے کئی حصے بجلی سے بھی محروم ہو گئے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کا رخ کیا تو انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا بلکہ جب بھی کراچی میں بارش ہوتی ہے تو شہریوں کو سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے ہونے والی اس بارش نے عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔ صارف عائشہ نے لکھا اچھا ہے کراچی میں الیکشن سے چند دن پہلے بارش ہوگئی کہیں کراچی والے بھول نہ جاتے کہ سندھ حکومت نے پچھلے سولہ سالوں میں اس شہر کا کیا حال کیا ہے۔
اچھا ہے کراچی میں الیکشن سے چند دن پہلے بارش ہوگئی کہیں کراچی والے بھول نہ جاتے کہ سندھ حکومت نے پچھلے سولہ سالوں میں اس شہر کا کیا حال کیا ہے#KarachiRain pic.twitter.com/u33R4Tm6uU
— Mam ayesha (@abubakar1134) February 4, 2024
ایک صارف نے کراچی کی اہم تجارتی سڑک کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پانی میں ڈوب چکی ہے، صارف نے لکھا کراچی کی اہم تجارتی سڑک آئی آئی چندریگر روڈ بارش کے دس گھنٹوں بعد بھی پانی سے لبالب بھری ہے۔
کراچی کی اہم تجارتی سڑک آئی آئی چندریگر روڈ بارش کے دس گھنٹوں بعد بھی پانی سے لبالب بھری ہے#KarachiRain #KarachiRains pic.twitter.com/QgnEgibXeV
— Omer J. (@Omer_Jahangeer) February 4, 2024
ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کراچی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’کراچی پیرس بن گیا ہے‘
Karachi Paris ban gaya hai 🌚
— Shahzeb (@confesspain_) February 4, 2024
صارف فہیم نے بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر جمع پانی کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’واہ پورا کراچی ہی سی ویو بن گیا ‘
واہ پورا کراچی ہی سی ویو بن گیا ۔۔ https://t.co/X4KjwiBe80
— DrFahim Abro PPY🇵🇰 (@PatrioticYuth) February 4, 2024
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا یہ سلسلہ پورا دن وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 19.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرق سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جو دن کے اوقات میں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 92 فیصد ہے۔