فوجی جوان کب تک آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات رہیں گے؟

جمعہ 9 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکشن کے مطابق پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستے ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہر سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں۔

حکام کے مطابق اس کا مقصد گنتی کے حساس عمل کے دوران سیکیورٹی کے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کو روکنا ہے۔

’سیکیورٹی کے لیے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے دستے آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں اور الیکشن عمل کے ساتھ اُن کا کوئی تعلق نہیں۔ وہ صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہیں‘۔

حکام نے بتایا ہے کہ صرف انتخابی عملہ آراوز کے دفاتر کے اندر ووٹ کاؤنٹنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ عوام سے توقع کی جاتی ہے وہ اِس عمل کو پُرامن طریقے سے مکمل کرنے کے لیے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ایران نے بڑے امریکی حملے کے ڈر سے مذاکرات کے لیے مجھ سے التجا کی، ٹرمپ کا دعویٰ

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ