جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوس بٹلر نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی قیادت کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف صرف 20 گیندوں پر ناقابلِ شکست 51 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 156 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔

اس اننگز کے بعد جوس بٹلر کے ٹی20 کرکٹ میں مجموعی رنز 492 اننگز میں 14 ہزار 833 ہو گئے، یوں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرون پولارڈ کا 14 ہزار 803 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پولارڈ نے یہ ریکارڈ 663 اننگز میں قائم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پورٹ آف اسپین ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز1-1 سے برابر کردی

ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے ہی سابق اوپنر کرس گیل تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 455 اننگز میں 14 ہزار 562 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں میں پاکستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں شعیب ملک 13 ہزار 698 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ بابراعظم 12 ہزار 859 رنز کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی