پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے لیکن کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے۔ فافن کو خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا جائزہ لینا چاہیے۔
عمران خان جب مکافات عمل کاشکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انھیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انھوں نے جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 13, 2024
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے’عمران خان جب مکافات عمل کا شکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انہیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انہوں نے جو باتیں کیں، اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے‘۔
Everyone should raise their voice on this bcoz we have received a lot of complaints with evidence in the last 72 hours. Have instructed our people to lodge complaints with ECP. FAFEN must also look into massive rigging in KPK. https://t.co/Nruadqr4Ig
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 13, 2024
مریم نواز شریف نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ اس پر سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’ہمیں گزشتہ 72 گھنٹوں میں ثبوتوں کے ساتھ کافی شکایات موصول ہوئی ہیں، اپنے لوگوں کو ای سی پی میں شکایات درج کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ فافن کو خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔