مسلم لیگ ن نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا

منگل 13 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز کو نامزد کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلا س مریم  نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری جانب چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پر دیگر اتحادیوں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار مریم نواز ہوں گی جبکہ وزیراعظم کے لیے نوازشریف کو سے درخواست کروں گا کہ عہدہ قبول کریں۔

واضح رہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب میں حصہ لیا تھا اور فاتح قرار پائی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اندر یہ بحث چل رہی تھی کہ آیا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا امیدوار کون ہوگا؟ جس پر تجزیہ کاروں کا بھی یہی خیال تھا کہ مریم نواز ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین جبکہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں راجا ناصر عباس کا عمران خان کے ہر فیصلے کی بلامشروط حمایت کا اعلان

تاہم اب ایم ڈبلیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ غیرمشروط چلنے کا اعلان کر دیا ہے، مگر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے ایسے کسی بھی اتحاد کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اس طرح سے جماعت اسلامی کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اِدھر عمران خان نے اپنی مخالف سیاسی جماعتوں کو متنبہ کیا ہے کہ عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا کوئی بھی حکومت میں گھسنے والے مِس ایڈونچر سے گریز کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں