چوہدری شجاعت کی اڈیالہ جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات، کیا راز و نیاز ہوئے؟

جمعرات 15 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کی اڈیالہ جیل میں چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے ترجمان مصطفیٰ ملک نے بھی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم ترجمان پاکستان مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی۔

ترجمان مصطفیٰ ملک کے مطابق ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین، چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک حسین اور منتہا اشرف بھی شامل تھے۔

چوہدری برادران کی ملاقات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، ترجمان مسلم لیگ ق

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات مکمل غیر سیاسی تھی، اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی میں بہت محبت کا رشتہ ہے اور یہ ملاقات خاندانی روایات کے تحت ہوئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی صحت کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین اور فیملی کو تشویش لاحق تھی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویزالٰہی عام انتخابات سے قبل ہی پاکستان مسلم لیگ ق سے علیحدہ ہوکر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے تھے۔

چوہدری پرویز الٰہی مختلف کیسز کی وجہ سے انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکے اور اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ان پر کرپشن سمیت دیگر مقدمات قائم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں