پرویز الٰہی دل کی تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

ہفتہ 23 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پرویز الٰہی کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق پرویزالٰہی کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کوگزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت تھی اور ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن بھی ہوا ہے، ان کے اسپتال میں ضروری ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے 2 روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ اس وقت قانون کی حالت یہ ہے کہ مجھے 3 بار دل کی تکلیف ہوئی ہے لیکن مجھے اسپتال نہیں جانے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑ رہا ہوں 3 جگہوں سے ایم پی اے 3 قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتحابات میں حصہ لوں گا۔ لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ فیلڈ ہی نہیں لیول کیا کرنا ہے، ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے مل کر جو کیا ہےعوام کبھی نہیں بھولے گی، معیشت اور غریبوں کی حالت آپ کے سامنے ہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ