جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا

ہفتہ 17 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری نے اپنے امیر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مجلسِ شوریٰ نے امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، امیر جماعت دستور کے مطابق اپنی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سراج الحق آج مرکزی مجلس شوریٰ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں ناکامی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی نہیں، دھاندلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ