2 خاندان 50 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں مگر یہ ان کی آخری حکومت ہوگی، سراج الحق

اتوار 10 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 2 خاندان 50 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے کچھ بھی محفوظ نہیں، مگر یہ ان کی آخری حکومت ہوگی۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ پاکستان کے عوام اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر حکمرانوں نے فلسطین کے عوام کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ خیال تھا نواز شریف اور شہباز شریف غزہ کو تباہی سے بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں گے، مگر اسمبلی میں اہل غزہ کے لیے کوئی لائحہ عمل پیش نہیں کیا جاتا۔

سراج الحق نے کہاکہ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، جب تک 2 خاندان ملک پر قابض ہیں ہماری معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ ’ان کے ہوتے ہوئے جغرافیہ، تہذیب و تمدن اور خزانہ بھی محفوظ نہیں‘۔

انہوں نے کہاکہ یہ 2 خاندان پیسا جمع کرکے اس کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں۔

سراج الحق نے نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے اہل غزہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہیں، ہم جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر سے امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہماری پارلیمنٹ میں بے جان قراردادیں پاس کی جاتی ہیں، جبکہ او آئی سی صرف بیانات کی حد تک محدود ہے۔

سراج الحق نے کہاکہ امریکا، برطانیہ اور فرانس نے اسرائیل کا ساتھ دیا مگر ہمارے حکمرانوں نے فلسطینیوں کا ساتھ نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں