پرامن انتخابات پر پاکستان کو چین کی مبارکباد

پیر 19 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی وزار ت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر پرامن طریقے سے ہوئے اور ہم اس پر پاکستانی حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

پیر کو پر یس کا نفر نس میں انہوں نے کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے اور پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی ترقی اور مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان چار وں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئے عہد میں مزید قربت کے ساتھ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر انداز سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچ سکیں۔

چینی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔

ماؤ نینگ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے نیا دور شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں اور متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی چاند کی پیدائش سے متعلق نئی پیشگوئی

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے