کراچی: نیشنل ہائی وے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق، ایک اغوا

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے نیشنل ہائی وے پر ایک باربردار ٹرک ڈرائیور کو اغوا کرلیا جبکہ فائرنگ کرکے دوسرے کو زخمی کردیا جو بعد میں چل بسا۔

کراچی گڈز کیریئرز ایسو سی ایشن کے  جوائنٹ سیکریٹری رانا طارق شعیب کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ٹرکس پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈرائیور شدید زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ وہ ایک اور ڈرائیور کو اغوا کرکے لے گئے۔

رانا طارق کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرکس اور سامان کو شدید نقصان پہنچا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے حالات میں باربردار گاڑیاں چلانا ممکن نہیں رہا اور کہ ڈرائیور بھی گھبرا رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے عہدیدار نے کہا کہ ڈاکو وارداتیں کرنے سے بعض نہیں آرہے ہیں اور ایسے واقعات میں بااثر شخصیات کا ہاتھ لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعات کی روک تھام حکومت کا کام ہے اور اگر ایسے واقعات جاری رہے تو کراچی پورٹ پر ویرانی چھا جائے گی۔

رانا طارق نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز سندھ میں گاڑیاں چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں لہٰذا حکومت ڈرائیور حضرات پر ترس کھائے اور ٹرانسپورٹرز کو ڈاکو مافیا سے بچائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اغوا ہونے والے ڈرائیور کو بازیاب کروایا جائے اور ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان