پنجاب: مسلم لیگ ن کو کتنے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہو گئی؟ باقی جماعتوں کے پلّے کیا ہے؟

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے نشستوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے۔

جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 200 اراکین کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے 13، مسلم لیگ ق کے 10 اور استحکام پاکستان پارٹی کی 6 اراکین کی حمایت بھی مسلم لیگ ن کو حاصل ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں مجموعی طور پر 42 خواتین کے نام شامل ہیں جس میں سے 36 خواتین کو پاکستان مسلم لیگ ن ( پی ایم ایل این ) کی امیدوار قرار دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کو 3 خواتین رکن صوبائی اسمبلی اور 2 نشستیں پاکستان مسلم لیگ ق اور ایک نشست استحکام پاکستان پارٹی کو دی گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ 137 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد 23 آزاد اراکین بھی اب تک مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جس کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی تعداد 160 ہو گئی ہے۔

اب الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کو خواتین کی 36 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں بھی آلاٹ کر دی ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن 200 اراکین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں سب سے آگے ہے۔

پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوتی ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کو  پاکستان پیپلزپارٹی کے 13، مسلم لیگ ق کے 10 اور استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے، یہ تینوں جماعتیں مسلم لیگ  ن کی اتحادی جماعتیں ہیں اور مسلم لیگ ن کے ساتھ حکومتی اتحاد کا باقاعدہ اعلان بھی کر چکی ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن کو مجموعی طور پر کم از کم 229 ارکان کی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ