پاکستان تحریک انصاف کے انٹرپارٹی انتخابات کے لیے کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟

اتوار 25 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے ایک مرتبہ پھر پارٹی کی مرکزی چیئرمین شپ کے لیے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

اتوار کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت 25 فروری اتوار کو سہ پہر 3 بجے تک تھا۔

بانی چیئرمین عمران خان کے نامزدکردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے  ہیں۔

مرکزی تنظیم کے لیے بانی چیئرمین کے نامزدکردہ امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کر لیے گئے ہیں۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے بھی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروائے ہیں۔

پنجاب سے بانی چیئرمین کی نامزد کردہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے علاوہ محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے بھی پنجاب کی صوبائی تنظیم کے لیے پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

سندھ کی تنظیم کے لیے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام محمد کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے ہیں۔

بلوچستان سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ ڈاکٹر منیر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

بلوچستان کی تنظیم کے لیے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داؤد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا سے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کے لیے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی موصول ہوئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کے لیے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں۔

ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو منعقد کیے جائیں گے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی، ابرار احمد ون ڈے بولنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے

گرو ارجن دیو جی کے 420ویں یوم شہادت کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ، بیرون ملک پاکستانیوں نے مئی میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر بھیجے، وزیراعظم کا اظہار اطمینان

بالوں کے جھڑنے کا خاتمہ ممکن، نئی سائنسی پیشرفت نے امید جگا دی

کفایت شعاری اقدامات، کس پر پابندی، کس کو استثنیٰ ؟، اسلام آباد میں نئے کاروباری اوقاتِ کار کا اعلان

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟